09 April 2017 - 23:50
News ID: 427394
فونت
حسین امیر عبداللھیان :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے معاون خصوصی نے کہا : سعودی عرب کی جارحیت کی وجہ سے یمن میں ہزاروں بے گناہ افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں اقوام عالم اور بین الاقوامی ادارے کو اس خونریزی کو بند کرنے کے لئے اپنے ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے۔
حسین امیر عبداللہیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللھیان نے تہران میں تعیینات روس کے سفیر لوان جاگارین سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ روس اور ایران کے تعلقات کا فروغ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانی کمیٹیوں کے تبادلوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور تہران کے اقتصادی پارلیمانی کمیٹیوں کو دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر توجہ دینے کے لئے مزید اقدامات کرنے چاہیں۔

شام کی تازہ ترین صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شامی حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور ساتھ ساتھ امن کے لئے کی گئی کوششیں قابل تحسین ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ امن مذاکرات سے پہلے شام میں دہشت گردوں اور اپوزیشن کے درمیان فرق معلوم ہونا چاہیئے ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونے چاہیں۔

یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کی وجہ سے یمن میں ہزاروں بے گناہ افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں اقوام عالم اور بین الاقوامی ادارے کو اس خونریزی کو بند کرنے کے لئے اپنے ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے۔

روسی سفیر نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے کے امن اور استحکام کے لئے بے مثال کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے ایران اور روس کے تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کے بحران کے حل کے لئے سیاسی حل کی حمایت کرے گا لیکن ساتھ ہی شامی حکومت کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے فوجی اور سیاسی مدد فراہم جاری رکھے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬