‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2017 - 11:23
News ID: 427661
فونت
ساتویں امام حضرت موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے لاکھوں زائرین عراقی شہرکاظمین میں واقع امام عالی مقام کے مقدس روضے پر حاضری دینے کے لئے جارہے ہیں جبکہ اس حوالے سے عراقی حکومت نے زائرین کے لئے غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کئے ہیں
کاظمین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق، ساتویں امام حضرت موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے لاکھوں زائرین عراقی شہرکاظمین میں واقع امام عالی مقام کے مقدس روضے پر حاضری دینے کے لئے جارہے ہیں جبکہ اس حوالے سے عراقی حکومت نے زائرین کے لئے غیرمعمولی سیکورٹی انتظامات کئے ہیں

تفصيلات کے مطابق حضرت امام موسی کاظم عليہ السلام کی يوم شہادت کے سلسلے ميں بغداد سميت عراق بھر کے شہروں اور دنيا کے مختلف ممالک کے زائرين اورعزادارکاظمين پہنچ رہے ہیں اور رپورٹوں کے مطابق جمعے کے روز تک 10 لاکھ زائرين کاظمين پہنچ چکے ہيں.

عراق کے وزيراعظم نے يوم شہادت امام کاظم (ع) کے حوالے سے ملک بھر ميں عام تعطيل کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز بغداد ميں سيکورٹی انتظامات کا جائزہ ليا اور سيکورٹی حکام کو زائرين کی سلامتی کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے.

حضرت امام کاظم (ع) کے حرم ميں ہر زبان اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے عزادار موجود ہيں، حرم کے کونے کونے ميں عزادار بيٹھے ہوئے ہيں اور اس عظيم شہادت پر آنسو بہا رہے ہيں./۹۸۸/ ن۹۴۰

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬