25 April 2017 - 11:47
News ID: 427719
فونت
پاکستان کے اسپیکر نے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی قضا کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سردار ایاز صادق و علیرضا رشیدیان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل علی رضا رشیدیان کے ساتھ ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی قضا کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ پاک،ایران تعاون کی فضا کو مزید وسعت دینے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اپنے پانچ روزہ دورہ ایران کے موقع پر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کو تعمیری اور اہم قرار دیتے ہوئے پاکستانی اسپیکر نے مزید کہا کہ وہ پاکستان واپسی کے بعد وزیراعظم، وزیر دفاع اور دیگر اہم وزرا کو پاک،ایران تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے خصوصی خطوط لکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بندرگاہ چابہار بھی دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم ذریعہ ہے۔

سردار ایاز صادق نے دورہ مشہد اور امام رضا علیہ السلام کے مقدس روضے کی زیارت پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک،ایران تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر قائم اور دائم ہیں۔

اس ملاقات میں صوبہ خراسان رضوی کے گورنر جنرل نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کی مشہد آمد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے اور صرف گزشتہ سال میں 90 ہزار پاکستانی زائرین نے مشہد کا سفر کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشہد اور زاہدان کے درمیان مسافربردار ٹرین کے قیام سے پاکستانی زائرین کے لئے مشہد آنے پر اچھی سہولیت فراہم ہوگی۔

یاد رہے کہ اس ملاقات کے بعد پاکستانی اسپیکر اپنے وفد کے اراکین کے ہمراہ امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ پر حاضری دے دی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬