![محمد جواد ظریف](/Original/1395/06/03/IMG17132635.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں سرحدی محافظوں کی شہادت کے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کسی بھی قسم کی سفارتی کوششوں سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
محمد جواد ظریف نے ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں وطن کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے بہادر جوانوں کی شہادت پر ایران قوم کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ سرحدی فورسز کے حملے کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور اس سفاکانہ کاروائی میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دلوانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق؛ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع پاک،ایران مشترکہ سرحد کے قریب دہشتگرد عناصر کے ساتھ جھڑپ میں ۱۰ ایرانی سرحدی محافظ شہید ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/