02 May 2017 - 16:57
News ID: 427859
فونت
میجر جنرل محمد حسین باقری :
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا : شامی عوام اتحاد، ملی یکجہتی اور تمام شامی فریقین کے درمیان مذاکرات سے ہی اس ملک میں انتشار پھیلانے والی بیرونی سازشوں کا مقابلہ کریں۔
جنرل محمد حسین باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد حسین باقری نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے شامی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہ ایوب کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا : شامی عوام اتحاد، ملی یکجہتی اور تمام شامی فریقین کے درمیان مذاکرات سے ہی اس ملک میں انتشار پھیلانے والی بیرونی سازشوں کا مقابلہ کریں۔

ایران اور شامی کے اعلی عسکری حکام نے پیشہ وارانہ امور اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے شام پر امریکی اور صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے تکفیری اور دہشتگرد عناصر کے خلاف شامی عوام اور مسلح افواج کی مزاحمت اور جنگ کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ شامی شہر حلب کی آزادی اور فوعہ و کفریا کے مظلوم عوام کو دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرانے کی کامیابی شام کی ملی یکجہتی اور بے لوث قربانیوں سے ممکن ہوئی ہے۔

اس موقع پر شامی مسلح افواج کے کمانڈر نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور فوجی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شام کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص انسداد دہشتگردی کے آپریشن میں شامی مسلح افواج کی کامیابیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

لیفٹیننٹ جنرل علی عبداللہ ایوب نے اس ملاقات میں شام کے مقدس اسلامی مقامات کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے دنیائے اسلام کی وحدت اور خطے میں قیام امن و استحکام پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیری پالیسی کی تعریف کی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬