02 May 2017 - 14:20
News ID: 427871
فونت
ایرانی اسپیکر اور وزیر ثقافت کی موجودگی میں ۳۰ویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا منگل کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں افتتاح ہوگیا۔
عالمی کتاب نمائش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اسپیکر اور وزیر ثقافت کی موجودگی میں 30ویں بین الاقوامی کتاب نمائش کا منگل کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں افتتاح ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق، پارلیمنٹ کے اسپیکر 'علی لاریجانی' اور وزیر ثقافت و اسلامی گائیڈنس 'سید رضا صالحی امیری' نے مشترکہ طور پر عالمی کتاب میلے کا افتتاح کردیا۔

اس تقریب میں اطالوی وزیر ثقافتی ورثے اور سیاحت بہ طور میہمان خصوصی خطاب کریں گے۔

'ایک کتاب مزید پڑھیں'، اس سال کی نمائش کا عنوان رکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی کتاب نمائش 3 سے 13 مئی تک صبح دس بجے سے شام 8 بجے تک جاری رہے گی۔

اس میلے میں 2228 پبلشرز جس میں 2643 ملکی اور 110 مختلف ممالک کے ملکی پبلیشرز حصہ لیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں منعقدہ بین الاقوامی کتب نمائش میں تہران سمیت دوسرے شہروں سے لاکھوں شہری اپنی پسند کی کتابوں کی خریداری کے لئے میلے کا رخ کر تے ہیں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬