‫‫کیٹیگری‬ :
03 May 2017 - 17:10
News ID: 427877
فونت
علمائے بحرین:
علمائے بحرین نے اس سرزمین کے شیعہ عالم دین اور دینی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے محاکمے کو غیر قانونی اور غیر شرعی بتایا ۔
علمائے بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علمائے بحرین نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں کہا کہ بحرین کے شیعہ دینی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مراجع تقلید کے فتوئے پا برجا ہیں ۔

اس پیغام میں آیا ہے : اپنے ملک کے دینی رہنما کی حفاظت و دفاع اور آپ کی حمایت میں موجود مراجع تقلید کے فتووں حمایت اپنا دین اور ایمان ہے ، خمس ادا کرنے کے جرم میں آپ کا محاکمہ بحرینی شھریوں کی شناخت کو نشانہ بنائے جانے کے برابر ہے ۔

علمائے بحرین نے مزید کہا: آیت الله شیخ عیسی قاسم کا معاملہ تمام مومنین اور ملک کے غیرت مند افراد سے متعلق ہے ، آل خلیفہ کورٹ میں آپ کے سلسلے میں دیا جانے والا ہر حکم باطل اور اس کی قانونی و شرعی حیثیت نہیں ہے ۔

انہوں نے بحرینی کورٹ کے اس حکم کی وسیع طور پر قومی مخالفت اور اس حکم کے مقابل استقامت کی تاکید کی اور کہا: ملت بحرین سے درخواست ہے کہ شب جمعہ پروردگار عالم سے متوصل ہوں ، نماز استغاثہ ادا کریں تاکہ خداوند متعال ملک کو دشمنوں کے چنگل سے نجات دلا دے ۔

واضح رہے کہ بحرین کے شیعہ دینی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کا جمعرات کو محاکمہ کیا جائے گا اور کہا جا رہا ہے کہ اس دن بحرینی کورٹ آیت الله شیخ عیسی قاسم کے خلاف حکم صادر کرے گی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬