03 May 2017 - 17:28
News ID: 427880
فونت
انصر مہدی:
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری نے کہا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا، شہداء کے مرقد سرگودھا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہداء شریک ہونگے، ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔
انصر مہدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری انصر مہدی نے لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایس او پاکستان ہر سال کی طرح امسال بھی ہفتہ شہداء امامیہ منا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2 مئی 1986ء کو انجنیئرنگ یونیورسٹی میں اسلام دشمن عناصر نے ایک بزدلانہ کارروائی کی جس کے نتیجہ میں آئی ایس او کے 2 جوان شہید ہوئے، مئی کا پہلا ہفتہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال کی بے مثال قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں شہداء کی قبور پر حاضری کا سلسلہ جای ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل انصر مہدی کا کہنا تھا کہ شہید تنصیر حیدر اور شہید راجہ اقبال نے ہمیشہ خدا کی خوشنودی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ کو اسلام کی ترویج کیلئے وقف کیا، شہداء کے مرقد سرگودھا میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوگی جس میں خانوادہ شہداء شریک ہونگے۔ انصر مہدی نے کہا ملت تشیع پاکستان کی تاریخ شہداء کے خون سے سرخ ہے، ہم ہرگز شہداء کو فراموش نہیں کریں گے، ان کا راستہ و نظریہ ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬