‫‫کیٹیگری‬ :
03 May 2017 - 17:23
News ID: 427878
فونت
شام کے مفتی:
شام کے مفتی شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے ایک پروگرام میں کہا: شام ہرگز شھیدوں کی قربانی کو فراموش نہیں کرسکتا ۔
احمد بدرالدین حسون

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون نے «شموع العطاء» کے عنوان سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے ایک پروگرام میں کہا: شھید گھرانوں اور مجروحین کا احترام ، دنیا کو اس پروگرام کا پیغام ہے کہ شام ھرگز شھیدوں کو فراموش نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے مزید کہا: شام اپنی تاریخ کو بھی ہرگز نہیں بھول سکتا بلکہ ملک کی تعمیر کے لئے تاریخ دہرائی جائے گی ۔

شام کے مفتی نے واضح طور سے کہا: ملک کے جوان شام میں تکفیریوں کی ریشہ دوانیوں سے ہوشیار ہیں اور آگاہ رہیں کہ ہمارے خلاف جنگ کا مقصد ہماری نابودی تھا ۔

بدرالدین حسون نے مزید کہا: دشمن غافل ہے کہ ہماری بنیادیں شھیدوں کے خون سے مستحکم ہورہی ہیں اور ان عزیزوں کا خون تمام شامی شھریوں کی عزت و کرامت کا سبب ہے ۔

اس پروگرام کے آخر میں شام کے مفتی شیخ بدرالدین حسون اور ملک کی بعض برجستہ شخصیتوں نے ایک شھید ماں کی قدردانی و تجلیل کی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬