03 May 2017 - 17:25
News ID: 427879
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ نواز شریف چور مچائے شور والا کام کر رہا ہے، فوج کو بدنام کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت نیوز لیکس کے مجرموں کو بچانے سے باز آ جائے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کا نااہل ہونا نوشتہء دیوار ہے، حکمران خاندان ایک سال میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا تو ۲ ماہ میں جے آئی ٹی میں کیسے بے گناہی ثابت کرے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے آج لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو جلسوں میں اپوزیشن کی بجائے بھارت کیخلاف بولنا چاہیئے، حکمران اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں، شیر ہونے کا دعویدار نواز شریف مودی اور کلبھوشن کا نام لینے سے کیوں ڈرتا ہے، ن لیگی بلیاں شیر بننے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف شیر ہوتا تو مشرف دور میں ملک سے نہ بھاگتا، مریم صفدر کا پاناما کو کچرا قرار دینا مضحکہ خیز ہے، پاناما کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے، فوج سے محاذ آرائی نواز شریف کی پرانی عادت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف چور مچائے شور والا کام کر رہا ہے، فوج کو بدنام کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت نیوز لیکس کے مجرموں کو بچانے سے باز آ جائے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نواز شریف کا نااہل ہونا نوشتہء دیوار ہے، حکمران خاندان ایک سال میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکا تو 2 ماہ میں جے آئی ٹی میں کیسے بے گناہی ثابت کرے گا۔

حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے جمہویت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا لیا ہے، نواز شریف وزیراعظم نہیں کرپشن اعظم بن چکا ہے، حکمران خاندان کے پاس سپریم کورٹ کے گیارہ سوالوں کا کوئی جواب نہیں، حکمرانوں کے سیاسی شہید بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬