04 May 2017 - 13:32
News ID: 427908
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : سعودی عرب خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ناپختہ اور نادان وزیر دفاع اور نائب ولی عہد کے ایران مخالف بیانات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سعودی نائب ولی عہد کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کی اور کہا : ایسی باتوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آل سعود خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا : ایسے اشتعال انگیز اور غیرتعمیری بیانات سے خطے میں کشیدگی کی فضا اور دہشتگردی کو فروغ دینے بالخصوص ایران کے حوالے سے مسائل کو پیچیدہ کرنے کے سعودی اقدامات ظاہر ہوتے ہیں۔

بہرام قاسمی نے کہا : سعودی شہزادہ خوش فہمی کا شکار ہے اور اسے خطے کی حقیقی صورتحال کا کوئی علم نہیں۔

انہوں نے کہا : ہم حساس علاقہ میں واقع ہیں اورہمیں اس علاقہ میں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان چیلنجوں کے پیچھے غیر علاقائی طاقتوں کا ہاتھ ہے لہذا خطے کے ممالک کو ملکر موجودہ چیلنجوں کام قابلہ کرنا چاہیے ۔

ایرانی ترجمان نے کہا :خطے میں جاری دہشت گردی ایک اہم چیلنج ہے جبکہ دہشت گردوں کو بھی غیر علاقائی طاقتوں کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔

انہوں نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ باہمی مشاورت اور مفاہمت سے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کے دروازے کھولے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے تاکید کی : مغربی ایشیائی خطہ اس وقت کشیدگی کا شکار ہے اور ایسے مسائل کے حل کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی مفاہمت کی اشد ضرورت ہے جبکہ غیرمنطقی بیانات سے منفی اثرات سامنے آئیں گے۔

انہوں ںے سعودی نائب ولی عہد کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی : اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے عالم اسلام کی وحدت اور خطی بحرانوں کے حل کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے کہا : سعودی عرب کے شہزادے امریکی زبان بول رہے ہیں اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہماری نظر میں کوئی وقعت نہیں ہمارے لئے عالم اسلام کا باہمی اتحاد بڑی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس اتحاد کے قیام کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ آج خطے کو بیرونی مداخلت، دہشتگردی کے فروغ اور وہابیت جیسی انتہاپسندانہ سوچ کے مسائل کا سامنا ہے جسے زیادہ تر سعودی عرب کی جانب سے ہوا ملتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۴۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬