23 May 2017 - 15:27
News ID: 428198
فونت
حرم امیر المومنین (ع) کے دینیہ سیکشن کے انچارج کی قیادت میں ایک وفد نے ایران کے مقدس شہر قم میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی سے ملاقات کی ۔
حرم علوی(ع) کے وفد کی آیت اللہ العظمی سید موسی زنجانی سے ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے دینیہ سیکشن کے انچارج کی قیادت میں ایک وفد نے ایران کے مقدس شہر قم  میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں حرم علوی ع کے وفد نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید موسی شبیری زنجانی کو حرم علوی ع کے جنرل سیکٹری سید نزار حبل المتین کا اسلام پہنچایا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس موقع  پر شیخ مصطفی ابو الطابوق نے حرم کے جنرل سیکٹری کا پیغام پہنچایا اور انہیں جنرل سیکٹری کی جانب سے زیارت مقامات مقدسہ کی دعوت دی۔

آخر میں وفد نے مرجع دینی کی خدمت میں حرم علوی(ع) کے متبرک تحائف پیش کئے ۔

مرجع دینی نے تحائف وصول کئے اور حرم کے خادمین اور خصوصا جنرل سیکٹری کی توفیقات میں اضافہ کے لئے دعا کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬