25 May 2017 - 22:51
News ID: 428233
فونت
بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ :
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا : ایرانی قوم کی حمایت کی بدولت سپاہ پاسداران کی میزائل تیار کرنے والی تیسری فیکٹری قائم کردی گئی ہے ۔
بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر امیرعلی حاجی زادہ نے وطن عزیز کی دفاعی اور عسکری طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا : ہماری عسکری طاقت دیکھ کر دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے خلاف جارحیت کرنے کی جرات نہیں رکھتی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کاروائی کرے اور ہمارے نزدیک امریکی حکام کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

حاجی زادہ نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہم قائد انقلاب اسلامی کی ہدایات اور ان کی قیادت کے تحت دشمنوں کی طرف سے ناخوشگوار واقعہ ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات کے شاندار انعقاد کو مسلح افواج کی مزید تقویت کا باعث قرار دیا اور کہا کہ ایران کے عوام نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کر کے قائد  انقلاب اسلامی کی دعوت پر لبیک کہا اور انتخابات میں بہت بڑی تعداد میں شرکت کی جس کی وجہ سے دشمنوں کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے مقابلے میں مسلح افواج کو مزید تقویت ملی۔

ایرانی کمانڈر نے بیان کیا : ایرانی قوم کی حمایت کی بدولت سپاہ پاسداران کی میزائل تیار کرنے والی تیسری فیکٹری قائم کردی گئی ہے جس کے بعد ہم اپنے میزائل پروگرام کو مزید جاری رکھیں گے اور اس حوالےسے کسی بھی غیر ملکی ساراجی طاقت کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے میزائیل ٹیکنولوجی میں ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عنقریب زمین سے زمین مار کرنے والے دزفول نامی بیلسٹک میزائل کا افتتاح کیا جائے گا۔

سپاہ کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا : ایران آج ایک میزائلی طاقت میں تبدیل  ہو چکا ہے اور ڈرون طیارے، راڈار بنانے اور الیکٹرانیک وارفیئر کے میدان اور ایئرڈیفنس کے شعبوں میں اپنے پیروں پر کھڑا ہو چکا ہے۔

امیر علی حاجی زادہ نے اپنی تقریر میں ایرانی عوام سے خطاب میں عوام سے وعدہ لیا کہ وہ دشمنوں کے سامنے کھڑے رہیں گے اور ہرگز اسلامی انقلاب کی راہ سے منحرف نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا : آج ہم ایک ایسی طاقت بن چکے ہیں کہ دشمن ہماری جانب آنکھ اٹھا کر دیکھ نہیں سکتا اور یہ نہیں کہہ سکتا کہ ایران میزائل بنانا بند کر دے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر کے ریاض دورے میں ایران کی میزائیل پروگرام کو توقف کرنے کی تاکید کی گئی تھی جس کے جواب میں ایران نے اپنے دفاعی پروگرام پر کسی کو حق گفت و گو نہ دینے کی تاکید کی ہے اور اپنا میزائیلی پروگرام طے شدہ منصوبے کے تحت جاری و ساری ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۸۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬