‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2017 - 16:53
News ID: 428267
فونت
آیت‌ الله مکارم شیرازی:
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے بدست بحرینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عکس العمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکام اپنی جڑیں آپ کاٹ رہے ہیں ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے بدست بحرینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عکس العمل کا اظھار کیا ۔

اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم

بالاخر بحرینی حکام نے سعودیہ عربیہ اور امریکا کی اندھی اطاعت کرتے ہوئے اپنی قوم پر ستم کی نئی تاریخ رقم کردی ، اس ملک کے شیعہ رھنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے دولت کدہ پر حملہ اور آپ کا اغوا، متعدد افراد کو زخمی اور شھید کیا جانا نیز کافی مقدار میں بے گناہ جوانوں کو گرفتار کرنا یہ تمام کا تمام ان کے تاریک اور سیاہ نامہ عمل میں ثبت کیا جائے گا کیوں کہ انہوں نے اپنے اس اقدام سے فقط نفرت و دشمنی کی بیج بوئی ہے ۔

یہ لوگ ھرگز نہیں سوچ سکتے ہیں کہ سعودیہ اور امریکا کی اطاعت کرنے والوں کا انجام عراق کے سابق ڈیکٹیٹر صدام حسین اور ان جیسے افراد کے مانند ہوتا ہے ۔

جب تک دیر نہیں ہوئی ہے اپنے صحیح راستہ پر لوٹ آئیں اور اس ملک کے شیعوں کے قانونی اور قومی مطالبات کو تسلیم کرلیں نیز اپنی جڑیں آپ نہ کاٹیں ۔

 والسلام علی من اتبع الهدی

پہلی رمضان 1438 ھ ق

/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬