‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2017 - 17:45
News ID: 428271
فونت
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی:
سولجربازار کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے رمضان کے خصوصی انعام ہیں، روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے، یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں کہ جب نفس کےیساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کیجائے۔
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس سولجربازار کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے، اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے، سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقرباء کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس سولجربازار کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سکریٹری مولانا دوست علی سعیدی، مولانا نشان حیدر، یقوب حسینی، علی حسین نقوی، عالم کربلائی، آصف صفوی، مولانا نقی حیدری، شفقت لانگا، حیدر زیدی، ناصر حسین و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چور بازاری اور خودساختہ مہنگائی کرتے ہیں، وہ روزے داروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں، اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں، ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں، روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے تمام اعضاء کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے، صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں، روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں کہ جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬