‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2017 - 14:41
News ID: 428265
فونت
آئی ایس او کا اعلان؛
مرکزی نائب صدر علی کاظمی کا کہنا تھا کہ قرآن و خودسازی کے حوالے سے یونٹس و ڈیژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔
 علی کاظمی

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے لاہور میں خصوصی نشست میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں قرآن و خودسازی کے حوالے سے یونٹس و ڈیژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خودسازی کو درک کرنا ہے، عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے جہاد نفس، حب دنیا فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس انعقاد کئے جائیں گے۔

مرکزی نائب صدر کا کہنا تھاکہ ماہِ صیام خداوند متعال کا بہت بڑا لطف و کرم اور انسان کا کمال کی طرف مراحل طے کرنے کا ذریعہ ہے، ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کیلئے آئی ایس او پاکستان نے اس کو تین عشروں میں تقسیم کیا اور اس حوالے سے ایک بھرپور پروگرام تمام ڈویژنز کو ارسال کیا ہے، پہلا عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منایا جبکہ دوسرا قرآن و امامت اور تیسرا قرآن فہمی و قدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں اجتماعی تلاوت قرآن مجید، دروس، دعا و مناجات، کانفرنسز، قرآنی محافل، کوئز پروگرامات، مقابلہ جات، شب بیداریاں، نائٹ کیمپس کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ان امور کیساتھ ساتھ اجتماعی اعتکاف بھی ہونگے، جس کے حوالے سے ڈویژنز اور یونٹس میں تیاریاں جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی رہبر کبیر امام خمینی اور رہبر معظم کے فرامین کی روشنی میں قبلہ اول بیت المقدس اور استعمار و یزیدِ وقت کیخلاف اظہار نفرت کیلئے یوم القدس کے حوالے سے بھی ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬