
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکرعلی لاریجانی نےآج ہفتہ کے روز ماہ مبارک رمضان کی آمد کے سلسلے میں اسلامی ممالک کے اسپیکروں کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالم اسلام میں قیام امن کے لئے مسلم ریاستیں باہمی پارلیمانی بات چیت کو فروغ دیں.
اس موقع پرانہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پرمبارکباد پیش کتے ہوئے تمام پارلیمانوں کے نمائندوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایران کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی دنیا کے سخت بحرانوں کے حل، تشدد پسندوں، تکفیری دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی دنیا کے درمیان مستحکم روابط اور فیصلوں پرعملدرآمد ضروری ہے.
علی لاریجانی نے موجودہ عالمی اورعلاقائی بحرانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھائی چارے اور ہمدردی کے جذبے کو فروغ دے کرتشدد اور انتہا پسندی سے پاک دنیا کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰