27 May 2017 - 14:11
News ID: 428259
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت متعدد ملکوں کے عوام نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کئے ۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سبھی شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبردی ہے کہ دسیوں لاکھ کی تعداد میں ایرانی شہریوں نے نمازجمعہ ادا کرنے کے بعد سڑکوں پر نکل کر بحرین کے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شان میں آل خلیفہ حکومت کے گستاخانہ اقدامات کی مذمت کی اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا -

ایرانی مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شیخ عیسی قاسم کی تصویریں اورایسے پلی کارڈ اور بینر اٹھائے ہوئے تھے جن پر آل خلیفہ حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے درج تھے -

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بحرینی علما اور عوام پر آل خلیفہ حکومت کی وحشیانہ کارروائیاں اور حملے امریکی ایما پر کئے جارہے ہیں - عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں بہت بڑی تعداد میں عراقی شہریوں اور زائرین نے بحرینی قونصل خانےکے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر اور ان کے حامیوں پر بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کی -

کویت میں بھی مختلف سیاسی جماعتوں نے بحرینی شہریوں پر آل خلیفہ حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملے پر شدید تنقید کی ہے -

کویت کی سیاسی جماعتوں ترقی و پیشرفت ، ٹریبون اور ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ وہ بحرین کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور بحرینی شہریوں کو بری طرح سے کچلے جانے اور وسیع پیمانے پر ان کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہیں -

کویت کی مذکورہ سیاسی جماعتوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحرینی فوج اور سیکورٹی فورس عام شہریوں اور علما کے سلسلے میں جس طرح کا رویّہ اپنائے ہوئے ہے اس سے ملک کی صورتحال اور پیچیدہ ہوجائے گی -/۹۸۸ /ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬