‫‫کیٹیگری‬ :
26 May 2017 - 19:53
News ID: 428255
فونت
آیت الله طبسی:
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے آل سعود اور وہابیوں کی جنایتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہابی غاصب اسرائیل کی طرح جنایت کار اور ان کے اتحادی ہیں ۔
آیت الله طبسی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله نجم الدین طبسی نے افریقا کے سنی عالم دین سے ملاقات میں اسلامی معاشرے کی موجودہ مشکلات کی بنیاد عصر حاضر کے خوارج اور نواصب کا وجود بتایا اور کہا: حتی سنی علمائے کرام بھی وہابیوں کو ناصبی اور حرمین شریفین پر قبضہ جمانے والا بتاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: وہابی تمام مسلمانوں کے مخالف ہیں ، انہیں اپنے سوا کسی دین و مذھب کے ماننے والوں پر اعتبار نہیں رہے ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہابی اسرائیل کے لئے امنیت فراہم کرنے میں کوشاں ہیں کہا: وہابیوں نے مختلف اسلامی ممالک از جملہ لیبیا، بحرین، یمن ، شام اور عراق کو برباد کردیا ، مگر اسرائیل پر ایک بھی گولہ نہیں مارا ، یہ اس بات کا بیان گر ہے کہ اسلام دشمن ملک اسرائیل سے ان کے گہرے رابطے اور تعلقات ہیں ۔

انہوں ںے تاکید کی کہ ملت اسلامیہ کو وہابیوں کے پنجے سے آزاد کرانا علمائے دین کا وظیفہ ہے ۔

آیت الله طبسی نے اپنے سفر حج اور عمرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حج پر جانے والے حاجی ہر سال وہابیوں کے ہاتھوں سعودیہ میں بعض اسلامی آثار منھم کئے جانے کے شاھد ہیں ، انہوں کبھی حضرت خدیجہ (ع) کا گھر توڑا تو کبھی مومنین کی قبریں زمین بوس کردیں ، مگر اس کے خلاف قصر کعب ابن اشرف الیهودی جیسے یھودیوں کے آثار اب بھی باقی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اگر ہم طول تاریخ میں آل سعود حکمراں کے اقدامات پر تحقیق کرنا چاہیں تو ہمیں یہ نتیجہ ملے گا مکہ پر اسلام کے دعویدار آل سعود کے بجائے یہودیوں کی حکومت رہی ہے ، عصر حاضر کے حالات بھی کچھ ایسے ہی ہیں کیوں کہ یہودی اسلامی آثار کو مٹانے کے درپہ ہیں کہ جسے آل سعود جامہ عمل پہنا رہے ہیں ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے بیان کیا: ماضی میں حرمین شریفین میں مختلف سنی مذاھب شافعی، حنبلی، مالکی اور حنفیوں کے علماء کی علمی مسند موجود تھی مگر آج فقط وہابیوں کو اپنی تبلیغ کا حق ہے ۔

انہوں نے اسلامی سربراہوں اور امریکا کے صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت میں منعقد ہونے والی ریاض کانفرنس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آل سعود نے ایسے حالات میں امریکا کے صدر جمھوریہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے گھرانے کو کروڑوں ڈالر کا تحفہ پیش کیا کہ افریقا اور یمن کے مسلمان بھوک سے جاں بحق ہو رہے ہیں ۔

آیت الله طبسی نے کہا: تاریخ شواھد اس بات کے بیان گر ہیں کہ وہابیت کا موسس مروان ابن حکم ہے ، اس نے لوگوں کو قبر رسول اکرم (ص) کی زیارت سے منع کیا تھا اور آج حرمین شریفین غصب ہوگیا ، غصب کرنے والے بظاھر مسلمان ہیں مگر باطنی طور سے خوارج اور ناصبی مزاج ہیں ۔

انہوں ںے مزید کہا: وہابی سلفی نہیں ہیں بلکہ شیطان پرست ہیں ، کیوں کہ اگر موجودہ وہابیوں کے عقائد صحیح ہوں تو گذشتہ مسلمان تمام کے تمام کافر ہیں اور اگر ماضی کے بزرگان کا عقیدہ صحیح ہو موجودہ وہابی کافر ہیں ، کہ سچ یہ ہے کہ ماضی کے بزرگان کا عقیدہ صحیح ہے اور موجود وہابی غلط راستے پر گامزن ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۵۹۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬