‫‫کیٹیگری‬ :
27 May 2017 - 17:32
News ID: 428268
فونت
حجت الاسلام معین شیرازی:
سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے ماہ مبارک رمضان کو بندگی کی بہار کا مہینہ بتایا اور تقوا الھی کو اس ماہ میں روزے کا نتیجہ جانا ۔
حجت الاسلام سید حسن معین شیرازی

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین حجت الاسلام سید حسن معین شیرازی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں ماہ مبارک رمضان کی فضیلتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قران کریم میں خداوند متعال نے ماہ مبارک رمضان کی توصیف کی ہے ، نیز مرسل آعظم اور اہل بیت اطھارعلیھم السلام نے بھی اپنی گفتار و کردار میں اس کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا ہے اور اس ماہ کے سلسلے میں نازل ہونے والی دعائیں اس کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے ماہ مبارک رمضان کے لئے جو خصوصیتیں بیان کی ہیں ان میں سے ایک اس ماہ میں قران کریم کا نزول ہے ، انسانوں کی ہدایت کے لئے قلب پیغمبر پر نازل ہونے والی آسمانی کتاب اسی ماہ میں نازل ہوئی ۔

حجت الاسلام  شیرازی نے تاکید کی: اس ماہ میں انجام پانے والے اعمال اور عبادتوں کے جو آثار ہیں وہ کسی اور ماہ میں نہیں ہیں کہ جس سے اس ماہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ، اس ماہ میں سانس لینے اور سونے جیسے معمولی اعمال بھی عبادت محسوب ہوتے ہیں ۔

انہوں نے اس ماہ میں موجود شب قدر کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شب قدر میں عبادت ھزار راتوں میں عبادت کرنے سے افضل ہے ، یہی وہ چیز ہے جس سے شب قدر کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے ۔

سرزمین ایران کے مشھور عالم دین نے مزید کہا: روزے کی خصوصیتوں بہت سارے لوگ لا علم ہیں ، روزہ نہی اور ترک کا مجموعہ ہے ، جبکہ نماز اعمال و حرکتوں یعنی نماز قیام، قعود، رکوع، سجده ، اذکار اور دیگر ارکان کا مجموعہ ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : جس وقت خداوند متعال نے روزے اور اس کی احکام کی کیفیت کو بیان کیا تو رسول اسلام(ص) سے فرمایا کہ ای پیغمبر اگر کسی نے میرے بارے میں تم سے پوچھا تو کہنا کہ میں ان سے قریب ہوں ، جو کوئی بھی مجھے یاد کرے گا ، مجھ سے دعا مانگے گا میں اس کی دعا قبول کروں گا ، اور جب نزدیک ہوں تو لوگوں سے کہو کی مجھ جو مانگنا ہو وہ مانگ لیں ۔

انہوں نے آخر میں یاد دہانی کی: خداوند متعال نے ماه مبارک رمضان میں انسانوں کے لئے عظیم مہمانی کا انتظام کیا ہے کہ جو کسی بھی مہمانی کے قابل مقایسہ نہیں ہے ، اس ماہ میں بہت سارے کام سے اجتناب کیا جائے تا کہ روزہ داری کا ثمر کہ جو تقوائے الھی ہے کو حاصل کیا جا سکے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۶۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬