28 May 2017 - 13:17
News ID: 428282
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : اسلامی اتحاد کو مضبوط رکھنا مسلم دنیا کے حکمرانوں کی اصل ذمہ داری ہونی چاہئے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد پر دنیا کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا : رمضان ہمیں وحدت کا درس دیتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اسلامی دنیا میں فرقہ واریت کے مسائل اور موجودہ تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد کو مضبوط رکھنا مسلم دنیا کے حکمرانوں کی اصل ذمہ داری ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور کئی عرب ممالک میں ماہ رمضان کریم کے با برکت مہینے کا آغاز ہفتہ کے روز سے ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، یمن، اردن، قطر، کویت اور مصر نے بھی اعلان کیا تھا کہ گزشتہ جمعہ کو شعبان کا آخری دن اور ہفتہ کو رمضان کا پہلا روزہ تھا۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہجری سال 1438 کے ماہ رمضان کا آغاز ہفتہ سے ہوگا۔

رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے،یہ وہ با برکت مہینہ ہے کہ جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں نے پورہ مہینہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک حالت روزہ میں رہتے ہوئے مذہبی عقیدت ،صدقہ اور عبادت میں گزارتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬