‫‫کیٹیگری‬ :
10 June 2017 - 18:02
News ID: 428482
فونت
شعبہ ھنر میں ادبی تخلیقات کے ذمہ دار نے آج شب میں چھ ممالک کے شعراء کی رھبر معظم انقلاب اسلامی ملاقات کی خبر دی ۔
شعراء کی رھبر معظم انقلاب سے ملاقات

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، شعبہ ھنر میں ادبی تخلیقات کے ذمہ دار نے آج کی شب شعراء کی رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای سے ہونے والی ملاقات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہر سال طرح امسال بھی نیمہ رمضان یوم ولادت حضرت امام حسن مجتبی (ع) کے موقع پر شعراء رھبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کریں گے ۔

انہوں نے اس ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا: امسال اس ملاقات میں 120 شاعر موجود ہوں گے کہ ان شعراء میں سے 25 شاعر اپنے کلام حضرت آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای کو سنائیں گے ۔

شعبہ ھنر میں ادبی تخلیقات کے ذمہ دار نے یہ کہتے ہوئے کہ اس ملاقات میں چھ ممالک کے شعراء موجود ہوں گے کہا: امسال ہونے والی ملاقات میں افغانستان، ترکی، فلسطین، بحرین، هندوستان اور پاکستان کے شعراء شریک ہوں گے ۔

انہوں نے کہا: شعراء کی شرکت کا پروگرام کچھ اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ ملاقات میں تمام بزرگ اور جوان شعراء شرکت کرسکیں ۔

واضح رہے کہ ہر سال نیمہ رمضان یوم ولادت حضرت امام حسن مجتبی (ع) کے موقع پر شعراء رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای سے ملاقاتیں کرتے آئیں ہیں ، شعراء  نے آپ کے سامنے اپنے اشعار پیش کئے ہیں اور شعر کے سلسلے میں آپ کے بیانات سے بخوبی استفادہ کیا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۸۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬