10 June 2017 - 16:46
News ID: 428475
فونت
شام کی فوج اس ملک کے مشرقی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرتے ہوئے عراق کے ساتھ مشترکہ سرحد تک پہنچ گئی ہے۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی فوج کا ایک دستہ دمشق، بغداد کے راستے میں واقع عراق کے سرحدی علاقے التنف تک پہنچے میں کامیاب ہو گيا ہے۔ جبکہ دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورسز کے جوان بھی صوبہ الانبار سے شامی سرحد تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل امریکی جنگی طیاروں نے 18 مئی اور 6 جون کو اس علاقے میں شامی فوج پر حملے کئے تھے۔

دہشتگرد گروہ داعش نے امریکہ اور اس کے مغربی اور عرب حامیوں خاص طور سے سعودی عرب کی حمایت سے گزشتہ چند سالوں سے عراق اور شام پر حملے کر کے ان ممالک کے کچھ علاقوں پر قبضہ کیا تھا لیکن شام اور عراق کی فورسز نے اس وقت سے لے کر اب تک کئی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

دوسری جانب عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے شام سے ملحق پچپن مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

 المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الحشدالشعبی نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ اس نے شام سے ملحق عراق کے پچپن مربع کلومیٹر کے علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

الحشدالشعبی اس وقت عراق و شام کے مشترکہ سرحدی علاقوں میں امن و سیکورٹی کے لئے محمدرسول اللہ (ص) نامی فوجی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے جمعرات کو عراق و شام کے درمیان اہم سرحدی گذرگاہ تل صفوک کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬