09 June 2017 - 19:55
News ID: 428471
فونت
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں مظاہرین نے تہران میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
دہلی مظاہرہ

رسا نيوز ايجنسي کی رپورٹ کے مطابق، دہلی کی کربلا جورباغ مسجد میں نماز جمعہ کے انعقاد کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور آل سعود اور داعش مردہ باد کے نعرے لگائے اور داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی تصاویر کو آگ لگائی۔

مظاہرین، اسی طرح اسلام زندہ باد، دہشت گردی مردہ باد، اسلام امن کا مذہب ہے اور داعش اور اس کے حامیوں پر لعنت جیسے نعرے بھی لگا رہے تھے۔

دہلی کی کربلا جورباغ مسجد کے امام مولانا محمد قاسم نے اس موقع پر کہا ہے کہ دہشت گرد تہران میں دہشت گردانہ حملے کر کے عراق اور شام میں اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔

مظاہرین نے آخر میں ایک بیان جاری کرکے ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی کے مزار پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی حمایت سے عراق اور شام میں دہشت گردوں کی شکست کا بدلہ لینے کے مقصد سے کئے گئے ہیں۔

بیان میں سعودی عرب اور اسرائیل کو دہشت گردوں کا اہم حامی بتایا گیا اور دنیا سے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬