رسا نیوز ایجنسی کی اسپوٹنک سے رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں قطر کے لئے ایران کے مخلصانہ تعاون اور قطر کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی کوششوں پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے آج روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات میں قطر کے عوام کے لئے ایرانی امداد اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران قطر اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مخلصانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم ایران کی ہمدردانہ اور مخلصانہ کوششوں پر ایرانی حکومت اور عوام کے شکر گذار ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک نے امریکہ کے اشارے پر قطر پر اپنی زمینی ، ہوائی اور آبی سرحدیں بند کر رکھی ہیں جبکہ ایران نے کہا ہے کہ قطر ایران کی تین بندرگاہوں سے استفادہ کرسکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰