10 June 2017 - 19:35
News ID: 428485
فونت
جمو و کشمیر کے شیعوں نے ایرانی پارلیمنٹ اور مرقد امام خمینی (رہ) پر ہونے والے دھشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاجی نشست کا انعقاد کیا اور اس حملے کی شدید مذمت کی ۔
تہران دہشت گردی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمو و کشمیر کے شیعوں نے ایرانی پارلیمنٹ اور مرقد امام خمینی (رہ) پر داعش کے ہاتھوں ہونے والے دھشت گردانہ حملے کہ جس میں دسیوں بے گناہوں روزہ دار شھید اور زخمی ہوگئے ، کے خلاف احتجاجی نشست منعقد کی اور اس حملے کی شدید مذمت کی ۔

اس احتجاجی جلسے میں سرزمین کشمیر کی معروف شخصیتوں عاشق‌ حسین ‌خان، مولانا سید کوثر جعفری، مولانا، زوار کربلایی، آقای غلام مود غنی، آقای مود یوسف پاتان اور مختلف طبقے کی عوام نے شرکت کی ۔

عاشق‌ حسین ‌خان نے اس جلسے میں کہا: تہران پر ہونے والا یہ بزدلانہ حملہ غاصب صھیونیوں اور آل سعود کی سازشوں کا نتیجہ ہے تاکہ نظام جمھوری اسلامی یعنی نظام ولایت فقیہ کی علاقے میں ساکھ بگاڑ سکیں ، مگر وہ ہمیشہ کی طرح اپنی پلید سیاست میں شکست سے روبرو ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم انقلاب اسلامی کی حمایت اور بقا میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کو تیار ہیں ، وہ انقلاب جس کے ذریعہ امام خمینی (رہ) نے حقیقی اسلام کو قدرت عطا کی اور عصر حاضر میں بھی بغیر کسی خطا کے رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای کے ذریعہ ہدایت پا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ھفتے بدھ کے روز دھشت گرد گروہ داعش نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ اور مرقد امام خمینی (رہ) پر حملہ کیا جس میں دسیوں بے گناہ روزہ دار شھید اور زخمی ہوگئے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۹۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬