علی لاریجانی:
اسپیکر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے کہا ہے کہ امریکی سینیٹ کے ایران مخالف اقدامات کے جواب میں ترجیحی بنیاد پر حمکت عملی تیار کرے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر علی لاریجانی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ امریکی سینیٹ کے حالیہ اقدامات کا جوابی ردعمل دے گی اور اہم ان کو بتائیں گے کہ ایرانی پارلیمنٹ، سپاہ پاسداران، مسلح افواج اور تمام ادارے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے متحد ہیں۔
علی لاریجانی نے امریکی سینیٹ کے حالیہ اقدامات پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا مقصد ایران کے عزت و وقار کو نقصان پہنچانا ہے مگر ہم ایسے شیطانی عزائم کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے ایران مخالف اقدامات جاری رکھتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کے تسلسل کی اجازت دی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے