12 June 2017 - 23:29
News ID: 428514
فونت
صیہونی حکومت نے شام کی حکومت گرانے میں اپنی ناتوانی کا اعتراف کر لیا۔
صیہونی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اویگدر لیبرمین نے اسرائیلی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت، بشار اسد کی حکومت گرانے کی توانائی نہیں رکھتی۔

انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت، بشار اسد کی حکومت گرانا تو چاہتی ہے لیکن اس پر قادر نہیں ہے۔

لیبرمین نے کہا کہ تل ابیب کو شام کے تعلق سے اپنے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔

یاد رہے کہ غاصب صہونی حکومت نے شام کے بحران کے آغاز سے ہی داعش اور جبہت النصرہ سمیت، شام میں سرگرم مختلف دہشت گرد گروہوں کی کھلی حمایت کی ہے۔ صیہونی حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت میں بارہا شامی فوج پر فضائی حملے بھی کئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬