‫‫کیٹیگری‬ :
12 June 2017 - 17:33
News ID: 428507
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر اور بعض خطی ممالک کے درمیان تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالیہ تناؤ ریاض کانفرنس کے منفی اثرات کا نتیجہ ہے .
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے آج پیر کے روز تہران میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران علاقائی ممالک کے تعلقات میں حالیہ تناؤ کو ریاض کانفرنس کے منفی اثرات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے مسائل کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ ریاض میں حالیہ کانفرنس کا انعقاد نامناسب تھا جس کے منفی نتائج  نےتمام خطے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہماری نظر میں علاقائی ممالک کو چاہئے کہ وہ تناؤ اور کشیدگی کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے بحرانوں کو پُرامن طریقوں سے حل کریں.

بہرام قاسمی نے کہا کہ ریاض اجلاس کے بعد علاقہ میں جو صورتحال پیدا ہوگئی ہے اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں جو خطے کے ممالک کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں اورقطر کا بحران بھی اسی اجلاس کی بدولت پیش آيا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات قائم رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی خطے میں غلط اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں مزید بحران پیدا ہوگيا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬