رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری نے آج میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا حساس اداروں بالخصوص سپاہ پاسداران، پولیس اور رضاکار فورس بسیج کے مشترکہ تعاون سے تہران کے حالیہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو پکڑ لیا گیا ہے۔.
اس کے علاوہ تہران سے ملحقہ صوبے البرز کے اعلی عدالتی عہدیدار احمد فاضلیان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ تہران واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے 8 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
انہوں نے دہشتگردوں کے سہولیت کاروں کی نشان دہی کرنے پر ایرانی عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے بھی جمعے کو ایک بیان میں صوبہ کرمانشاہ، کردستان، مغربی آذربائیجان اور تہران میں داعش کے اکتالیس دہشت گردوں کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔
ان دہشت گردوں کو دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
تہران میں امام خمینی (رح) کے روضے اور پارلیمنٹ پر بدھ کو داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ عناصر نے حملہ کر کے سترہ افراد کو شہید اور باون کو زخمی کردیا تھا۔
داعش دہشت گرد گروہ نے امریکہ اور سعودی عرب سمیت اس کے کچھ عرب و مغربی اتحادیوں کی مالی مدد سے علاقے کے ممالک خاص طور سے عراق و شام میں بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰