‫‫کیٹیگری‬ :
17 June 2017 - 20:37
News ID: 428588
فونت
عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ روٹ کی عمارتوں پر سنائپر بھی تعینات ہیں جبکہ تین درجاتی سکیورٹی حصار لگایا گیا ہے۔ جلوس میں شریک ہونیوالوں کی بھی تین مقامات پر جامہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹس سے گزارانے کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
جلوس ‌یوم علی علیہ السلام پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس اندرون موچی گیٹ نثار حویلی سے برآمد، جلوس میں عزاداروں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت۔ عزادار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ روٹ کی عمارتوں پر سنائپر بھی تعینات ہیں جبکہ تین درجاتی سکیورٹی حصار لگایا گیا ہے۔ جلوس میں شریک ہونیوالوں کی بھی تین مقامات پر جامہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹس سے گزارانے کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ جلوس کی برآمدگی سے قبل علامہ محمد عباس رضوی نے شہادت حضرت علی علیہ السلام بیان کی جس کے بعد ضریح مبارک کا جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اذان مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا۔

یوم علیؑ کے حوالے سے شہر کی مختلف ڈویژنز میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا، مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور کوائف چیک کیے گئے۔ اس دوران 10 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شہر کی مختلف ڈویژنزمیں ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈویژنل ایس پیز کی زیرنگرانی کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ ایس پی کینٹ رانا طاہر کی سربراہی میں ائیرپورٹ کے گردونواح میں گھروں کی تلاشی لی گئی اور متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس پی سٹی عادل میمن کی سربراہی میں پولیس اور رینجرز نے جلوس کے روٹ، لاری اڈا، پٹھان بستی اور راوی روڈ پر کومبنگ آپریشن کیا جبکہ ایک مشکوک شخص کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کی نگرانی میں نشتر کالونی کے گردونواح کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے سات مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬