‫‫کیٹیگری‬ :
17 June 2017 - 22:30
News ID: 428590
فونت
لبنان کے سنی عالم دین:
جمعیت الفت لبنان کے سربراہ نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ آل ‎سعود حرمین شریفین کی خدمت کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں ۔
شیخ صهیب حبلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء کونسل لبنان اور جمعیت الفت لبنان کے سربراہ شیخ صهیب نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں کہ جو مسجد حضرت ابراهیم(ع) شھر صیدائے لبنان میں منعقد ہوئی ، ملک میں نئے الیکشن قوانین کے حوالے سے کئے گئے توافق کو مثبت قدم بتایا اور کہا: یہ قانون ملک کے عام حالات کو موجودہ بحرانوں سے نجات دینے کا سبب ہوگا اگر چہ الیکشن مکمل طور سے قبائلی اور مسلکی نوعیت سے باہر نہیں آ سکا ہے ۔

انہوں نے دھشت گردوں کے مقابل مسلح فورسز کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا: عوامی سیکوریٹی کے ذمہ دار عباس ابراهیم کا اس میدان میں اہم کردار رہا ہے کہ انہوں نے ماہ مبارک رمضان میں دھشت گردوں کی سازشوں کو ناکامی سے روبرو کردیا ہے ۔

لبنان کے اس سنی عالم دین نے لبنان اور لبنانیوں کے خلاف انجام پانے والی حالیہ سازشوں کی بہ نسبت متنبہ کیا اور کہا: شھر صیدا کے عین الحلوه علاقے میں موجود فلسطینیوں کے کیمپ، دھشت گردوں کی دست رس میں ہیں ، دھشت گرد مختلف بہانے سے ان کیمپوں کو شدید نقصان پہونچانا چاہتے ہیں ، اس کیمپ پر ہونے والے بڑے دھشت گردانہ حملے کو ناکارہ بنائے جانے کے بعد سیکوریٹی کا مناسب انتظام ضروری ہے ۔

شیخ صهیب حبلی نے رسول اکرم(ص) کے ذریعہ فتح مکہ کی سالگرہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ان دنوں یہ سوال اٹھاتا ہے اب مکہ کی حرمت کون واپس لوٹائے گا اور مکہ کو کون قابض سعودیوں کے ہاتھوں سے نجات دے گا ؟

انہوں نے تاکید کی: جن لوگوں نے یمن ، شام ، عراق اور دیگر ممالک میں بے گناہوں کا قتل عام کیا وہ حرمین شریفین کی خدمت کرنے کا حق نہیں رکھتے کیوں کہ اسلام دین رحمت ، برادری ، صلح ، محبت و شفقت ہے ، لہذا جو لوگ بھی اسلام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان میں یہ تمام خصوصیتیں نہیں ہونے چاہئیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۶۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬