‫‫کیٹیگری‬ :
17 June 2017 - 20:28
News ID: 428586
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم شھادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا: پیغمبر گرامی قدر نے اپنی رسالت اور اسلام کے پیغام کی ترویج کیلئے بہت سے افراد کو تیار کیا اور ان کی تربیت کی وہاں اسلام کی نشرواشاعت، اسلام کے تحفظ اور اسلام کے نفاذ کیلئے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب کو خصوصی طور پر تیار کیا، بچپن سے لے کر زندگی کے تمام مراحل تک حضرت امیر خلوت وجلوت میں پیغمبر خدا کیساتھ رہے۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم شہادت پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ محراب مسجد کوفہ سے بلند ہونیوالی فزت برب الکعبہ کی صدا دنیائے عالم میں گونج رہی ہے، بیت اللہ میں ولادت اور مسجد میں شہادت امیرالمومنین کا منفرد اعزاز ہے، آپ کی ذات کا ایک اور منفرد پہلو عدل و انصاف کا نفاذ ہے جو انہیں دنیا کے تمام سابقہ اور آئندہ حکمرانوں سے جدا اور منفرد کرتا ہے۔ ۔

انہوں نے کہا کہ پیغمبر گرامی قدر نے اپنی رسالت اور اسلام کے پیغام کی ترویج کیلئے بہت سے افراد کو تیار کیا اور ان کی تربیت کی وہاں اسلام کی نشرواشاعت، اسلام کے تحفظ اور اسلام کے نفاذ کیلئے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب کو خصوصی طور پر تیار کیا، بچپن سے لے کر زندگی کے تمام مراحل تک حضرت امیر خلوت وجلوت میں پیغمبر خدا کیساتھ رہے اس قرابت کا ذکر احادیث پیغمبر اور اقوال علی میں واضح انداز میں ملتا ہے کہ امیرالمومنین نے زندگی کے تمام مراحل رسول خدا کی نگرانی و سرپرستی میں طے کئے۔/۹۸۸/ ن ۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬