رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ نینوا کے ایک مقامی مرکز نے شھر تلعفر کی تمام مسجدوں میں داعش کی جانب سے نماز جمعہ بند کئے جانے کی خبر نشر کی ۔
اس مرکز نے اضافہ کیا: دھشت گرد گروہ داعش نے مغربی نینوا میں اپنے کارندوں میں جنگ اور خودکش حملوں کے رجحانات پیدا کرنے کے لئے بھشت کا انٹری کارڈ تقسیم کرنا شروع کیا ہے ۔
اس سنٹر نے سومریہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: دھشت گرد گروہ داعش نے نامعلوم دلائل کے بنیاد پر شھر تلعفر کی تمام مسجدوں میں نماز جمعہ بند کردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: داعش نے اپنی تین سالہ حکومت کے دوران پہلی بار ایسا قدم اٹھایا ہے ۔
اس سنٹر جس نے اپنا نام نشر ہونے سے منع کیا ہے کہا: داعش نے اپنے کارندوں کے درمیان چھوٹے پرچے تقسیم کر کے انہیں مبارکباد پیش کی ہے کہ فوجی مقابلے میں مارے جانے کی صورت میں بہشت میں داخل ہوں گے اور وہ بہشت میں ان کی منتظر حوروں سے استفادہ کریں گے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۴