رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العمل اسلامی فرنٹ لبنان نے اس فرنٹ کے بانی فتحی یکن کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر پیغام صادر کرتے ہوئے کہا : اہل سنت کا دینی تشخص اور اس مذھب کی اصالت کی بقا ، شیعہ و سنی اتحاد کی کوشش نیز داخلی اور بیرونی فتنہ گروں سے مقابلہ اس فرنٹ کا اولین مقصد ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: شیعہ و سنی اتحاد ، فتنے اور صھیونی دھشت گردی سے مقابلے اور قابضوں کے ہاتھوں سے سرزمین فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے ۔
اس فرنٹ نے تاکید کی : تکفیری دھشت گرد دشمنوں کے پروگرام کو جامعہ عمل پہنانے ، امت اسلامیہ کو ٹکڑوں میں بانٹنے اور اتحاد اسلامی کے لئے کی گئی تمام کوششوں پر پانی پھیرنے نیز اس راہ میں روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں ۔
العمل اسلامی فرںٹ نے یاد دہانی کی : استقامت اسلامی لبنان و فلسطین اور علاقے کی دیگر استقامتی تنظیموں کی پیروزی اور آزادی ، ستم دیدہ گھرانوں کے زخموں کا مرحم اور ملت اسلامیہ کا اتحاد فقط و فقط قران الھی کے احکامات پر عمل کرنے کی صورت میں ہیں ممکن ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۳۲