رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ جہان پاکستان میں گستاخانہ مضمون کی اشاعت کے خلاف تحریک اتحاد امہ پاکستان کے زیراہتمام فوارہ چوک راولپنڈی میں رات 11 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں علماء اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ میلاد کمیٹی راولپنڈی کے رہنماؤں نے بھی مظاہرے میں شرکت اور خطاب کیا۔
دیگر رہنماؤں میں ڈویژنل خطیب مرکزی جامع مسجد حافظ محمد اقبال رضوی، علامہ ڈاکٹر عظمت اللہ، علامہ وسیم قادری منہاج القرآن، مرکزی رہنما عوامی تحریک غلام علی صدر مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی راولپنڈی شیخ ناصر، معروف قانون دان سید جی.ایم شاہ صاحب و دیگر نے شرکت کی۔
مظاہرے میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی اور انہوں نے لبیک یا علی (ع)، لبیک یاحسین (ع) کے نعرے بلند کئے اور روزنامہ جہان پاکستان کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر مذکورہ اخبار کیخلاف تسلی بخش کارروائی نہ کی گئی تو اس کا شدید ردعمل آسکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰