17 June 2017 - 20:07
News ID: 428582
فونت
بهرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی سینیٹ میں نئی پابندیوں کی منظوری کی طرف سے اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں اور ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں ایرانی عوام کے خلاف امریکی سازش ، دشمنی اورعداوت کا مظہرہیں۔
بهرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے خلاف امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی میں نئی پابندیوں کی منظوری کی طرف سے  اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ثابت ہوگیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد ملک نہیں اور ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں  ایرانی عوام کے خلاف امریکی سازش ، دشمنی اورعداوت کا مظہرہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ  ہے اور امریکہ نے اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں اور امریکہ کو اپنے قول و فعل اور بین الاقوامی عہد پر عمل کرنا چاہیے ورنہ بین الاقوامی معاہدوں اور اسناد کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہےگی۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں حسن نیت کے ساتھ عمل کیا ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اس کی متعدد رپورٹوں میں تائيد بھی کردی ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ اس مشترکہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ قاسمی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی امریکہ کی ایرانی قوم کے ساتھ آشکارا دشمنی کا مظہر ہے۔

قاسمی نے کہا کہ ایران بین الاقوامی سطح پر امریکہ کے خلاف قانونی اقدام عمل میں لائے گا اور ایران امریکہ کو منہ توڑ جواب دےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کو اپنے قومی اور ملکی  دفاعی معاملے  پر کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬