17 June 2017 - 20:03
News ID: 428581
فونت
ایک سابق امریکی فوجی نے کہا ہے کہ امریکہ جو ہتھیار سعودی عرب کو بھیجتا ہے وہ آخر کار دہشت گرد گروہ داعش کے پاس ہی پہنچتے ہیں۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی پریس ٹی وی سے رپورٹ کے مطابق، امریکی بحریہ کے ایک سابق اہلکار کین او کیف نے کہا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب کو ایک سو دس ارب ڈالر کے جو ہتھیار دےگا وہ بھی آخر کار داعش کے پاس ملیں گے۔

کن اوکیف نے داعش کو صیہونی حکومت اور آل سعود کا پروردہ قراردیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکی حکومت کے یہ دعوے کہ ایران مشرق وسطی کے علاقے میں دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے، کھوکھلے اور مضحکہ خیز ہیں۔

امریکی بحریہ کے سابق میرین نے کہا کہ دنیا میں امریکہ کی پالیسیاں، لاکھوں انسانوں کے مارے جانے اور کروڑوں انسانوں کی ہلاکت کا باعث بن رہی ہیں۔

بیس مئی کو امریکہ کے صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران، سعودی عرب اور امریکہ نے تین سو اسی ارب ڈالر کی مالیت کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس میں ایک سو دس ارب ڈالر کے اسلحے کا سودا بھی شامل ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬