‫‫کیٹیگری‬ :
17 June 2017 - 20:31
News ID: 428587
فونت
ڈاکٹر طاہر القادری نے متعکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے اور بچھڑے ہوئے کو ملانے والا دین ہے۔ یہ واحد ضابطہ حیات ہے جس نے اپنے بھائی سے نفرت اور قطع تعلقی سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنیوالوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔
لاہور میں تحریک منہاج القرآن کا شہرِ اعتکاف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  لاہور میں تحریک منہاج القرآن کا شہرِاعتکاف سج گیا، ہزاروں متعکفین اعتکاف بیٹھ گئے، پہلے روز ڈاکٹر طاہر القادری نے تربیتی اور اصلاحی موضوعات پر خطاب کیا۔

جامع منہاج القرآن ٹاؤن شپ میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں مرد و خواتین نے مرکز منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔

اعتکاف کے پہلے روز حمدو ثنا بیان کی گئی، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے متعکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے اور بچھڑے ہوئے کو ملانے والا دین ہے۔

یہ واحد ضابطہ حیات ہے جس نے اپنے بھائی سے نفرت اور قطع تعلقی سے منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنیوالوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔ اس موقع پر ہزاروں معتکف مرد و خواتین کیلئے سحرو افطار کیساتھ ساتھ رہائش کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬