‫‫کیٹیگری‬ :
17 June 2017 - 20:21
News ID: 428584
فونت
پاکستان:
مرکزی سطح پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں شیرخدا کی شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔
شہادت حضرت امام علیؑ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کیطرح کرم ایجنسی بھر میں مولائے کائنات مشکل کشاء حضرت امام علیؑ کی آج یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یتیموں کا سہارا حضرت امام علیؑ کی شہادت کے موقع پر تمام عالم اسلام غمزدہ ہیں۔ جس کے سلسلے میں دنیا بھر کیطرح پاراچنار میں مرکزی سطح پر اور کرم ایجنسی بھر میں مختلف مقامات پر مولائے کائنات کے شہادت کے موقع پر مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

جبکہ مرکزی سطح پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں شیرخدا کی شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں کرم ایجنسی کے مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے عزاداروں نے شرکت کی۔

عزاداروں نے حسنینؑ کے بابا کے شہادت کے غم میں خوب سینہ کوبی کی۔ اور شبیہ تابوت بھی نکالا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مولانا نجف علی اور مدرسہ خامنہ ای میں علامہ سید عابد الحسینی نے خطاب کیا۔ مقررین نے امام علیؑ کے ستم زدہ زندگی پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ امام علیؑ نے نہ صرف پیغمبر اسلام(ص) کا دفاع کیا بلکہ ہر میدان میں مذہب اسلام کی دفاع کیلئے اپنے قربانیوں کو اللہ کی راہ میں پیش کی ہیں۔ پیغمبر اسلام (ص) کے ساتھ ہر کامیاب جنگوں میں کمانڈر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولا علیؑ اپنے آخری زمانے میں اتنے مظلوم تھے، کہ اپنا ظلم سنانے والا کوئی نہیں تھا بلکہ اپنے ستم کو تنہائی میں کنووں میں بیان کرتا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬