رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران میں شرعی کے مسائل ماھر حجت الاسلام والمسلمین حسین وحید پور نے حضرت معصومہ قم (س) شبستان بزرگ امام خمینی (ره) میں شرعی احکام بیان کرتے ہوئے نماز میں قیام کی طاقت نہ رکھنے والوں کے لئے شرعی حکم بیان کرتے ہوئے کہا: افسوس ان دنوں اسلامی معاشرے میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کا فیشن بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔
حضرت معصومہ قم (س) میں شرعی احکام کے ذمہ دار نے بعض مساجد میں اس سنت کو پروان چڑھائے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا: افسوس کرسی پر نماز پڑھنے کی سنت کچھ اس طرح بڑھتی جا رہی ہے کہ نماز جماعت کے وقت بعض مسجدوں کی حالت پروگرام ہال کی مانند ہوجاتی ہے ، اور کرسی پر نماز پڑھنے والوں کی تعداد کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہوتی ہے ۔
حضرت معصومہ قم (س) کے مقرر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شریعت کی نگاہ میں کرسی پر نماز پڑھنے کے خاص احکامات و شرائط ہیں کہا: آٹھ سالہ ایران و عراق جنگ کے جانباز افراد جو ہمیشہ ویلچئر پر ہی رہتے ہیں اور ویلچئر سے اٹھنے کی توانائی نہیں رکھتے من جملہ ان مومنین میں سے ہیں جو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں ، دین اسلام نے ایسے افراد کے لئے نماز کے خاص احکامات بیان کئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: جانبازوں اور معذوروں میں سے وہ لوگ جو قیام کی بلکل توانائی نہیں رکھتے وہ اپنی ویلچئر پر ہی بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں ، فقط رکوع کے ارادے سے مختصر خم ہوجائیں اور اگر سجدہ کے لئے کسی بلند جگہ کا انتظام کر رکھا ہو تو اس پر سجدہ کریں یا سجدہ گاہ ہاتھوں سے اٹھا کر پیشانی سے لگالیں اور سجدہ کریں ، بنا بر این وہ معذرو افراد جو بلند ہونے کی توانائی نہیں رکھتے ان کے لئے شریعت کا مذکورہ حکم ہے کہ وہ اپنے احکام پرعمل کریں ۔
حجت الاسلام والمسلمین وحید پور نے مزید یہ بیان کرتے ہوئے کہ 90 پرسنٹ نمازی قیام کی توانائی رکھتے ہیں کہا: وہ نمازی جو معمولا قیام کرسکتے ہیں وہ قیام کریں اور رکوع میں جس مقدار خم ہو سکتے ہیں خم ہوں ، اور اگر کسی نمازی کو ڈاکٹر نے سجدے میں گھٹنے موڑنے سے منع کیا ہو تو وہ میز پر سجدہ کرسکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: اگر کمر ڈیسک کا ڈاکٹر کسی مریض کو رکوع میں جھکنے سے منع کردے تو وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے فقط رکوع کے لئے ایک مقدار خم ہوجائے اور کسی بلند جگہ پر سجدہ کر لے ۔
حرم حضرت معصومہ قم (س) میں شرعی احکام کے ذمہ دار نے آخر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ بیٹھ کر نماز پڑھنے کی دو قسمیں ہیں کہا: بیٹھ کر نماز پڑھنا کبھی جسمانی کمزوری کی وجہ سے ہے کہ اس صورت میں مکلف دین میں بیان کردہ احکامات کے تحت بیٹھ کر اپنی نماز ادا کرے ، مگر نافلہ مغرب و عشاء جیسی نمازیں کہ جس کا زمین پر بیٹھ کر پڑھنا ضروری ہے شریعت کے حوالے سے اس نماز کو کرسی پر بیٹھ کر نہیں پڑھا جا سکتا کہ اگر نمازی نے ایسا کیا یعنی اگر نافلہ مغرب و عشاء کو کرسی پر بیٹھ کر پڑھا تو نماز باطل ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۱۲