‫‫کیٹیگری‬ :
19 June 2017 - 02:39
News ID: 428607
فونت
شامی دھشت گرد داعش کو ایران کا زبردست طمانچہ؛
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے شعبہ رابط عامہ نے اپنے بیانیہ میں شامی دھشت گرد داعش سے تہران سانحہ کا انتقام لینے کی خبر نشر کی ۔
سپاہ پاسداران اسلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے شعبہ رابط عامہ نے کچھ دیر پہلے صادر کردہ اپنے بیانیہ میں شامی دھشت گرد داعش سے تہران سانحہ کا انتقام لئے جانے کی خبر نشر کی ۔

اس بیانیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

۷ جون ۲۰۱۷ عیسوی کو تہران میں داعش کے ذریعہ ہونے والے دھشت گردانہ حملے کہ جو ۱۸ روزہ دار شھریوں کی شھادت اور دسیوں افراد کے زخمی ہونے کا سبب بنا کے عکس العمل پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا تھا کہ " ہر بہے خون کا انتقام لے کر چھوڑیں گے ۔"

اسی بنیاد پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خداوند متعال کی عنایتوں اور ایران کی نڈر و جری و دشمن کا منھ توڑ جواب دینے والی قوم نیز پارلیمنٹ اور مرقد امام خمینی رہ میں شھید ہونے والے گھرانوں و زخمیوں کی نیابت میں کچھ دیر پہلے مشرقی سوریہ کے علاقے دیر الزور میں موجود تکفیری دھشت گرد گروہ داعش کے ہیڈکوارٹرز اور اجتماع و سپورٹ و خودکش وسائل کی آمادگی کے مرکز کو اپنی میزائل کا نشانہ بنایا ہے ۔

اس حملے میں زمین سے زمین کے میڈیم رینج میزائل کچھ میزائل صوبہ کرمان و کردستان میں موجود سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ائر فورس کے میزائل بیس سے دیرالزور پر داغے گئے جس سے دھشت گردوں کو شدید نقصان پہونچا ہے ۔

رپورٹیں بیان گر ہیں کہ اس حملے میں کافی مقدار میں تکفیری دھشت گرد داعشی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں نیز ان کے جنگی وسائل ، کنٹرول سسٹمز اور اسلحے نابود ہوگئے ہیں ۔

اس انقلابی اور سزا دار اقدام کا تکفیری دھشت گردوں اور ان کے علاقائی و عالمی حامیوں کو سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کا کاملا واضح اور روشن پیغام ہے کہ ملت ایران کے ساتھ اس طرح کی شیطانی اور گھناونی حرکت کی تکرار کی صورت میں سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کے غصے اور انتقام کی آگ بھڑک اٹھے گی اور دھشت گردوں کے ساتھ ان کے حامیوں کو بھی خاک ڈھیر میں بدل رکھ دیا جائے گا ۔

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی، ملت ایران کو مکمل اطمینان دلاتی ہے کہ سپاه پاسداران انقلاب اسلامی خدا کے فضل و کرم اور ملک کی دیگر مسلح فورسز ، انٹلیجنس و سیکوریٹی مراکز کے تعاون سے ملک کی امنیت کی فراھمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گی ۔

تفصیلی خبروں سے ملت ایران کو بہت جلد آگاہ کیا جائے گا ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے شعبہ رابط عامہ

۱۹ جون ۲۰۱۷ عیسوی

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬