
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے وارثان شہداء پارا چنار کے مطالبات کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے منظوری کو سراہا ہے ۔
انہوں نے اس کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں آٹھ روز سے جاری احتجاجی دھرنے کے کامیاب اختتام پر ملت جعفریہ پاکستان بالخصوص اہلیان پاراچنار کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار دھرنے کی کامیابی پرخدا وند متعال کی بارگاہ میں ہدیہ شکرادا کرتے ہیں کہ جس نے شیعہ قوم کو اسکی استقامت کی بدولت ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سربلندی عطا فرمائی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی : ہمارا سلام ہو ان پاکباز شہداء پر جنہوں نے کار حسینیؑ انجام دیا اور ہمارا سلام ہو خانوادہ شہداء،ملت غیور پارا چنار اور مجلس وحدت مسلمین شجاع و با بصیرت قیادت اور تمام مخلص کارکنان پر جنہوں نے کار زینبیؑ کو بحسن وخوبی انجام دیا۔
انہوں نے مذید کہا کہ اللہ تعالیٰ ظہور امام عج کی راہ میں ہماری ملت کو مذید صبر ، استقامت اور بصیرت عطا فرمائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/