‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2017 - 16:03
News ID: 428787
فونت
مختار احمد امامی:
ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ جو عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں بے جا دباؤ یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے دبانا ممکن ہے، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پرامن احتجاج پر گولیاں چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جب تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا، تب تک ہماری قانونی و آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔
حجت الاسلام شیخ مختار احمد امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے سانحہ پارہ چنار کے خلاف آج جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی کے مطابق بعد از نماز جمعہ ملک کے مختلف شہروں میں اجتماعات منعقد کئے جائیں گے، جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، جو شرپسند طاقتیں ملک کو تفرقہ بازی کا شکار کرنا چاہتی ہیں، ان کے ہاتھ سوائے ناکامی کے اور کچھ نہیں آئے گا، پاراچنار کی عوام کے مطالبات جب تک منظور نہیں ہوتے تب تک ہمارے احتجاج کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، جو عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں بے جا دباؤ یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے دبانا ممکن ہے، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پرامن احتجاج پر گولیاں چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جب تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا، تب تک ہماری قانونی و آئینی جدوجہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر کی مختلف جامع مساجد کے باہر سانحہ پارچنار پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں 1:30 بجے دوپہر منعقد کیا جائے گا، جس سے مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬