‫‫کیٹیگری‬ :
28 June 2017 - 18:50
News ID: 428758
فونت
آیت الله علما:
آیت الله علما گفت نے کہا: داعش وھابیت ، امریکا اور غاصب صھیونیت کا آلہ کار ہیں اور ہمارے ملک کی امنیت سلب کرنا چاہتے ہیں مگر انہوں نے انقلابی طاقتوں اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے تحت فرمان مسلح فورس سے ہمیشہ منھ کی کھائی ہے ۔
آیت الله علماء

صوبہ کرمانشاه میں ولی فقیہ کے نمائندہ اور کرمانشاہ کے امام جمعہ آیت الله مصطفی علما نے کرمانشاہ میں رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں امریکا کی فتنہ انگیزیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جیسا کہ حضرت امام خمینی (ره)  نے امریکا کو شیطان بزرگ کا نام دیا ، امریکا ویسا ہی ہے لہذا ملت ایران، عالم اسلام اور انقلابی طاقتیں ھرگز امریکا پر اعتماد نہیں کرسکتیں ۔

صوبہ کرمانشاه میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے واضح طور سے کہا: رهبر انقلاب اسلامی نے ہمیشہ استکبار مخالف طاقتوں کو تقویت عطا کرنے کی تاکید کی ہے ، لہذا انقلابی طاقتیں سامراجیت سے مقابلے میں پیش پیش ہیں ، اور ان تنظیموں کی بھرپور حمایت ضروری ہے ۔

انہوں نے انقلاب اسلامی اور مسلمانوں کے خلاف تکفیری طاقتوں کی شیطانیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: داعش وھابیت ، امریکا اور غاصب صھیونیت کا آلہ کار ، وہ ہمارے ملک کی امنیت سلب کرنا چاہتے ہیں مگر انہوں نے انقلابی طاقتوں اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کے تحت فرمان مسلح فورس سے ہمیشہ منھ کی کھائی ہے ۔

کرمانشاہ کے امام جمعہ نے یاد دہانی کی : ولایت پرست سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ھرگز دشمنوں کو خود نمائی کا موقع نہ دیں گے ، اور یقینا یہ عظمت و اقتدار شھیدوں کی مجاھدت کے تصدق اور رھبر معظم انقلاب اسلامی بے مثال بصیرت و رھبریت کی بنیاد پر ہے ۔

انہوں نے بیان کیا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز الھی اقداروں ، حضرت امام خمینی (ره) اور شھیدوں کی محنت کے ثمرہ کی ہمیشہ محافظ و نگہبان ہے ، اور یقینا خداوند متعال اور حضرت ولی عصر (عج) کی عنایتوں اور لطف و کرم سے دشمن کو نقصان پہونچانے والے انقلابیوں کے عزم و ارادے میں مزید استحکام ملے گا ۔

صوبہ کرمانشاه میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے امریکا کی سربراہی میں تکفیریوں کی بدترین چالوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امریکا اور غاصب صھیونیت ہمیشہ شیطانی چالیں چلتے رہیں گے مگر با بصیرت، انقلابی اور نظام اسلامی کی محافظ طاقتیں رهبر معظم انقلاب اسلامی کی حمایت میں ان کی چالوں کو ناکارہ بناتے رہیں گے ۔

انہوں نے داعش کے کنڑول روم پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حملے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انقلاب اسلامی کی ترقی اور توانائی نیز لانگ رینج میزائل کی پیداوار شھیدوں کے خون کے مرھون منت ہے ، ملک کے حکمراں اس کوشش کی قدر کریں کیوں کہ اگر انقلاب اسلامی کو نقصان پہونچا تو ملک کو شدید نقصان پہونچے گا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۸۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬