28 June 2017 - 16:47
News ID: 428752
فونت
شامی فوج نے مشرقی حمص میں اپنی کارروائیوں کے دوران دیرالزور میں دہشت گرد گروہ داعش کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا۔
شامی فوج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے مشرقی ضلیعیات کے کئی علاقوں پر کنٹرول حاص کر لیا اور داعش کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- اس کارروائی میں داعش کے فوجی سازو سامان بھی تباہ کر دیا- شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے شام کے مشرقی علاقوں الحویقہ، المطارالقدیم اور العرفی پر بمباری کر کے متعدد داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا-

شہر دیرالزورکے المقابر، پانوراما اور الراشدیہ کے علاقوں میں شامی فوج کی کارروائیوں میں اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے- ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کی کئی بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں-

معمل الورق، حویجہ، المریعیہ اور البولیل میں دہشت گردوں کے اڈوں پر شامی فوج کے حملوں میں بھی درجنوں دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ تیل سے مالا مال شہر دیرالزور دو ہزار چودہ سے دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے اور وہ شام کا تیل چوری کر کے ترکی اسمگل کر کے اپنے اخراجات پورے کرتا رہا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬