28 June 2017 - 16:44
News ID: 428750
فونت
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کے وزیراعظم لی ناک یون نے بدھ کو سیؤل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں کہا کہ جنوبی کوریا سیاحت، اقتصاد اور تجارت سمیت مختلف میدانوں میں ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے-

لی ناک یون نے، ان میدانوں میں باہمی تجربات کو فروغ دینے کی اپیل کی جن میں تہران اور سیؤل نے پیشرفت کی ہے-

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران میں شفاف انتخابی نظام کو سراہتے ہوئے ایران کی ڈیموکریسی اور جمہوری نظام کی بھی تعریف کی-

اس ملاقات میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی ایران اور بعض یورپی ممالک کے درمیان بینکنگ اور تجارتی امور میں رکاوٹیں ختم ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران اور سیئول کے درمیان تجارت اور بینکنگ کے شعبوں میں آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت پر تاکید کی-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دونوں ملکوں کے بینکنگ اور ویزا سسٹم میں سہولتوں اور سیؤل و تہران کے درمیان براہ راست پرواز کو ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات کے استحکام کی سمت پہلا قدم قرار دیا-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں انھیں تہران کے دورے کی دعوت دینے کے ساتھ ہی کہا کہ تہران، ایران میں جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری اور انرجی، ماحولیات اور ریلوے لائن سمیت مختلف پروجیکٹوں کے سلسلے میں معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے-

ڈاکٹر علی لاریجانی نے سیؤل میں یوریشیا کے پارلیمانی اسپیکروں کے اجلاس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس علاقے کے ملکوں کے درمیان فائنینس، کسٹم، تجارت اور اقتصاد کے میدانوں میں تعاون کو منظم کرنے کی اہمیت پر تاکید کی-

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر چونگ سی کیون نے بھی اس موقع پر تہران سیؤل تعلقات کو پیشرفت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ پارلیمانی تعلقات سے ایران اور جنوبی کوریا کے سرکاری و نجی شعبوں میں تعلقات کی تکمیل ہوگی- /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬