‫‫کیٹیگری‬ :
28 June 2017 - 16:45
News ID: 428751
فونت
شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی جرات نہیں ہے۔
احمد بدرالدین حسون

رسا نیوز ایجنسی کی المیادین سے رپورٹ کے مطابق، شام کے مفتی اعظم بدرالدین حسون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے حالیہ دورے اورٹرمپ کے ساتھ  سعودی عرب کے بادشاہ  کے رقص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

شام کے مفتی اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے وہابی ملا دہشت گردوں کے اصلی کمانڈر ہیں اور مکہ و مدینہ وہی دہشت گرد موجود ہیں جنہوں نے علامہ محمد سعید رمضان البوطی کو قتل کیا۔

بدرالدین حسون نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل مشترکہ طور پر دہشت گردوں گروہ بناتے ہیں اور دونوں ممالک دہشت گردوں کے حامی ہیں یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بات کرنے کی ہمت نہیں ۔

شام کے مفتی اعظم نے کہا کہ عراق اور شام کے عوام کی دہشت گردوں پر فتح نزدیک ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬