02 July 2017 - 14:20
News ID: 428813
فونت
مردخای کیدار :
صہیونی تجزیہ کار نے کہا : دنیا بھر میں کوئی بھی شام سے ایرانی فوجیوں کو نہیں نکال سکتا ۔
مردخای کیدار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی تجزیہ کار مردخای کیدار کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں جنگ کا بڑا فاتح ہے اور ناجائز صہیونی ریاست اور تمام دنیا کو اس حقیقت تسلیم کرنا چاہیئے۔

یہ بات مقبوضہ فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کے تجزیہ کار مردخای کیدار نے اتوار کے روز اپنے شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہی۔

اس موقع پر انہوں نے خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جانتا نہیں ہے کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اوباما اور ٹرمپ کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے مقابلے میں شامی جنگ کا اصلی فاتح ہے اور دنیا بھر میں کوئی بھی شام سے ایرانی فوجیوں کو نہیں نکال سکتا اسی لئے اسرائیل، یورپ اور امریکہ کو عراق، شام اور لبنان میں اس ملک کا اثر ورسوخ تسلیم کرنا چاہیئے۔

صہیونی تجزیہ کار نے کہا کہ حزب اللہ نے ایران کے ساتھ زمینی راستے کے ذریعہ دوطرفہ تعلقات قائم کیا ہے اسی لئے اس تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ اعتماد اور طاقت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف کاروائی اور ناجائز صہیونی ریاست اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے کنکریٹ دیوار تعمیر کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ ہماری سرحدوں کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬