‫‫کیٹیگری‬ :
28 June 2017 - 17:55
News ID: 428757
فونت
ثاقب سرور ساقی:
شورکوٹ ضلع جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے رہنماء نے کہا کہ میٹرو پر اربوں روپے لگا کر کمیشن کمایا گیا، لیکن عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں، بہاولپور میں فوری طور پر برن یونٹ بنایا جائے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔
قرآن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے صوبائی نائب ناظم تبلیغ مولانا ثاقب سرور ساقی نے شورکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب اللہ ہدایت و نور کا سر چشمہ ہے، جس نے پورے عالم کو اپنی نورانیت سے مالا مال کیا۔ شورکوٹ ضلع جھنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے رہنماء نے کہا کہ قرآن مجید کو سمجھنا اور زندگی کے ہر شعبے میں اسے رہنما ماننا ہر مسلمان کا فرض ہے، امت مسلمہ قرآنی تعلیمات سے دوری کے باعث ہی خوار ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کرپٹ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں، انہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کی کوئی پرواہ نہیں، اگر بہاولپور میں برن یونٹ ہوتا تو اتنے خاندانوں میں صف ماتم نہ ہوتا، خادم اعلیٰ بننے کے دعویدار میاں شہباز شریف اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو پر اربوں روپے لگا کر کمیشن کمایا گیا، لیکن عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں، بہاولپور میں فوری طور پر برن یونٹ بنایا جائے اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬